کرونا فنڈ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 1ارب 78 کروڑ سے زائد کی کٹوتی

کرونا فنڈ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 1ارب 78 کروڑ سے زائد کی کٹوتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ حکومت نے کرونا فنڈ کی مد میں سرکاری افسران و ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کردی۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کی تنخواہوں سے1 ارب 78 کروڑ24 لاکھ 69 ہزارروپے کاٹے گئے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کٹوتی گریڈ 1 سے 22 تک کے ملازمین اورافسران کی تنخواہوں سے کی گئی، اس کے علاوہ صوبائی وزراء، مشیراور معاونین خصوصی کی بھی تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تنخواہوں سے کاٹی گئی رقم کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں پر خرچ ہوگی۔
تنخواہ کٹوتی


کرونا سے بچاؤ کیلئے پاکستان کو مزید اقدامات کی ضرورت،عالمی ادارہ صحت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں ڈائریکٹر ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی تاحال کوئی ویکسین اورمیڈیسن نہیں ہے۔عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں نمائندے ڈاکٹر پالیتھا کا بریفنگ میں کہنا تھا کہ کرونا وائرس پر میٹنگ اور معاملہ بہت اہم ہے، یہ وائرس لوگوں میں تشویش پھیلا رہا ہے،کرونا وائرس کے علاج کے لیے 208 ہسپتالوں کو رجسٹرڈ کیا گیا جبکہ پاکستان میں 13 لیبارٹریز کرونا سے متعلق کام کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں تاحال کرونا وائرس کی کوئی ویکسین اورمیڈیسن نہیں ہے اور مہلک وائرس کے خلاف دوسری ادویات سے مدد لی جارہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اس وقت انفرادی طور پر کردار ادا کرنا ہوگا اور مزید ایکشن لینے پڑیں گے جبکہ اس صورتحال میں صوبوں کے ساتھ روابط مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔
عالمی ادارہ صحت

مزید :

صفحہ اول -