پالیسی تیار، ٹیکسوں میں کمی، سبسڈی میں اضافہ کیا جائیگا: حفیظ شیخ

  پالیسی تیار، ٹیکسوں میں کمی، سبسڈی میں اضافہ کیا جائیگا: حفیظ شیخ

  



اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہم نے سہ نکاتی پالیسی بنائی ہے،ایک سٹیمولس پیکج دیا جائے گا تاکہ وباء پر بھی قابو پالیا جائے اور معیشت بھی متاثرنہ ہو، ٹیکسز میں کمی کی جائے گی، سبسڈی میں اضافہ کیا جائے گا، ترقیاتی کاموں کو مزید ترقی دینا چاہتے ہیں، اس سے روزگار میں اضافہ ہوگا، احساس پروگرام کے تحت غریبوں کو مزید فنڈ دیا جائے گا۔جمعہ کو پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی پر کام کیا جا رہا ہے،دنیا بھر میں 350ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے، ہماری معیشت میں استحکام آرہا تھا، ہم چاہتے ہیں اس کو برقرار رکھا جائے۔ دنیا کی معیشت اگر نیچے جاتی ہے تو اس سے ہماری ایکسپورٹ کم ہو ں گی، تیل کی قیمتیں کم ہونے سے اگر جی سی سی ممالک کی آمدنی کم ہوتی ہے تو ہماری ترسیلات زر متاثر ہونے کا خطرہ ہے، پاکستان کی معیشت متاثر ہو گی تو روزگار کا مسئلہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سہ نکاتی پالیسی بنائی ہے کہ ہیلتھ ایمرجنسی سے نمٹا کیسے جائے؟ گندم خریداری کی مد میں 289ارب کسانوں کو ملیں گے، ہم چاہتے ہیں اس میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

حفیظ شیخ

مزید : صفحہ اول