پاکستان میں داخلے کیلئے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ

    پاکستان میں داخلے کیلئے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کے ملک میں داخلے کیلئے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارش بیرون ملک مقیم پاکستانی طلبہ اور سیاحوں کی جانب سے وطن واپسی پر کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے باعث مشکلات کے پیش نظر سفارش کی گئی تھی کہ انھیں ٹیسٹ سے استثنیٰ دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں کی سفارش پر نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو سفارش بھجوادی گئی ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کے ملک میں داخلے کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے ٹیسٹ کی پابندی ہٹانے کا حکم جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

فیصلہ

مزید : صفحہ اول