اپوزیشن حکومت کیساتھ ملکر قوم کو کرونا سے نجات دلائیں،فضل الرحمن

    اپوزیشن حکومت کیساتھ ملکر قوم کو کرونا سے نجات دلائیں،فضل الرحمن

  



کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں اپوزیشن کی تمام جماعتیں اور حکومت ملکر قوم کو کرونا وائرس کی مشکل سے نکالیں، انہوں نے جمعیت علمائے اسلام اورتمام اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ مقامی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور عوام الناس میں کرونا وائرس کے متعلق آگاہی مہم چلائیں۔ گزشتہ روز یہاں حافظ حسین احمد سے گفتگو کر تے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے تمام مساجد کے خطبہ، مدارس کے مہتمم اور علما کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اس وقت حکومت کا فرض تھا کہ اس حوالے سے قوم کو متحد رکھنے کے لیے عملی اور مخلصانہ اقدام کرتی لیکن اس کے باوجود جمعیت علمائے اسلام اس مرحلے پر آگے بڑھ رہی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے عوام کو اس وبا سے محفوظ رکھا جائے اور اس حوالے سے تمام تر اقدامات میں جمعیت علمائے اسلام اور اپوزیشن کی تمام جماعتیں تعاون کریں گی۔

فضل الرحمن

مزید : صفحہ اول