پاک فوج نے سوک سینٹر کراچی میں پہلا بڑا قرنطینہ سینٹر قائم کردیا

پاک فوج نے سوک سینٹر کراچی میں پہلا بڑا قرنطینہ سینٹر قائم کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)پاک فوج نے سوک سینٹر کراچی میں کرونا وائرس سے بچاؤکے لیے قرنطینہ سینٹر قائم کردیاہے۔جمعہ کو اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے سوک سینٹر میں قائم کیمپ کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔اعلیٰ سول و عسکری حکام نے مریضوں کو سہولت اور حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے یقین دلایا کہ مریضوں کی سہولت کے لئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ کیمپ میں حفاظتی اسپرے کیا جا رہا ہے، طبی اور سیکیورٹی عملہ تعینات کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب ایکسپو سینئر میں پاکستان آرمی کی جانب سے آئسولیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔قرنطینہ سینٹر میں سندھ حکومت اور آرمی کی ٹیمیں مل کر کام کر رہی ہیں۔اسی سلسلے میں پاکستان آ رمی کی جانب سے کراچی ایئر پورٹ پر کرونا کی تشخیص کے لیے اسکریننگ کی سہولیات فراہم کرنے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
قرنطینہ سینٹر

مزید :

صفحہ اول -