کرونا کیخلاف متفقہ نیشنل ایکشن پلان بنانا اچھا اقدام ہوگا

  کرونا کیخلاف متفقہ نیشنل ایکشن پلان بنانا اچھا اقدام ہوگا

  



جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بالکل ایسا ہونا چاہئے، ہم تواس کے حق میں ہیں مگر اس سے بھی ضرروی یہ بات ہے کہ عوام کو اس وائرس سے ڈرانے کی بجائے اصل حقائق سے آگاہ رکھا جائے،اس وقت اس وائرس کو لیکر جو افواہیں پھیلائی جارہی ہیں وہ مناسب نہیں،ان افواہوں کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ حکومت کی طرف سے یہی کہا جارہا ہے بار بار ہاتھ دھوئیں اگر اس سلسلے میں ہم اپنی شریعت کو ہی دیکھ لیں جس میں یہ کہا گیا ہے کہ اگر ہم پانچ وقت کی نماز پڑھیں اور جب اس کیلئے ہم پانچ وقت وضو کریں گے تواس وائرس کی کوئی جرات ہی نہیں کہ یہ ہم میں سے کسی کو ہو جائے،اس کیلئے حکومت کو علما کرام کی خدمات بھی حاصل کرنا ہوں گی۔

حافظ حسین

مزید : صفحہ اول