عالمی وباء کرونا سے متحد ہوکر ہی مقابلہ کیا جا سکتا ہے

عالمی وباء کرونا سے متحد ہوکر ہی مقابلہ کیا جا سکتا ہے

  



حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چودھری نے کہا ہے جس دن سے اس وائرس کی پاکستان آنے کی طلاعات آنا شروع ہوئی تھیں تو اسی وقت وزیراعظم عمران خان متحرک ہو گئے تھے،ان کی زیر نگرانی ملکی ادارے اس وائرس کی روک تھام کیلئے دن رات کام کررہے ہیں اور ان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ان کے مشیر صحت ظفر مرزا بھی روزانہ کی بنیادوں پر قوم کو اس وائرس کی روک تھام کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر آگاہ رکھ رہے ہیں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا وزیر اعظم کی ہدایت پر ڈیزاسٹرمینجمنٹ یونٹ کیلئے 7.62ارب روپے کا پیکج جاری کر دیا گیا ہے۔ وفاقی اور صوبائی سطح پر خصوصی فنڈ کاقیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جبکہ نجی شعبہ بھی اس سلسلہ میں اپنا مثبت اور فعال کام جاری ہے، ہم نے اس وائرس کوشکست دینی ہے تو ہمیں حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل پیرا ہونا پڑے گا،تب ہی جلد اس وباء پر قابو پاسکیں گے۔

اعجاز چودھری

مزید : صفحہ اول