پیپلز پارٹی ساتھ دینے کا کہہ چکی وزیر اعظم آگے بڑھیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا چیئرمین پیپلز پارٹی نے تو وزیراعظم عمران خان سے کہہ دیا ہے وہ اس وائرس کے خاتمے کیلئے جدوجہد کاآغاز کریں ہم ان کا بھرپور ساتھ دیں گے، اب یہ وزیراعظم کا فرض بنتا ہے وہ اس ون پوائنٹ ایشو پر کوئی نیشنل ایکشن پلان کی طرز کا کوئی اعلان کریں یا پھر سب صوبوں پر مشتمل کوئی بھی ٹاسک فورس بنانا چاہیں تو بنا لیں۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا چیئرمین نے واضح کردیا ہے وہ اس ایشو کو لیکر کوئی بھی سیاست نہیں کرنا چاہتے ہیں اب یہ وزیراعظم عمران خان پر منحصر ہے وہ اس وائرس سے نمٹنے کیلئے کیا کرتے ہیں ہم غیر مشروط طور پر قوم کو کورونا وائرس سے نجات دلوانے کیلئے اس ایشو پر حکومت کیساتھ کھڑے ہیں۔
چانڈیو