وفاق اور صوبے ملکر مشترکہ حکمت عملی بنائیں، ہم ساتھ ہیں

وفاق اور صوبے ملکر مشترکہ حکمت عملی بنائیں، ہم ساتھ ہیں

  



ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما فیصل سبز واری نے کہا ہے اس وائرس کی روک تھام کیلئے جو بھی ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے وہ حکومت کرے یہ اچھی بات ہو گی کہ وفاق اور سارے صوبے ملکر ایک مشترکہ حکمت عملی بنائیں کہ ہم نے کیسے اس وائرس کا مقابلہ کرنا ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا ایک عالمی وباء کی شکل اختیار کر چکی ہے،اس کے مکمل خاتمے کیلئے ون پوائنٹ ایشو پر نیشنل پلان کی ضرورت ہے تو وہ بنایا جانا چاہئے، اس کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت جو بھی مناسب سمجھ رہی ہے وہ کرے ہم حکومت کیساتھ کھڑے ہیں اور حکومت کا مکمل ساتھ دیں گے۔

فیصل سبزواری

مزید : صفحہ اول