کرونا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ قومی حکمت عملی وقت کی ضرورت

کرونا سے نمٹنے کیلئے مشترکہ قومی حکمت عملی وقت کی ضرورت

  



جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما امیر العظیم نے کہا ہے اصل ضرورت تواس بات کی ہے کہ اس وائرس کی مکمل روک تھام کیلئے کوئی ایسی حکمت عملی یا پھر کوئی ایسا پلان ترتیب دیا جائے کہ جس میں تمام صوبوں کی نمائندگی بھی ہو جو روزانہ کی بنیادروں پر اس سلسلے میں نہ صرف مشاورت کرے بلکہ اس وائرس کی روک تھام کے حوالے سے کئے گئے حکومتی ا قد ا مات پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنائے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا اس وائرس پر قابو پانے کے حوالے سے میرے خیال میں کسی سلامتی کونسل کی میٹنگ ہو چکی ہے، اب ضرروت اس امر کی ہے کہ اب تک جو حکومت نے فیصلے کئے ہیں ان پر عملدرآمد کروانے کیلئے تمام صوبوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنا کر اس کا روزانہ کی بنیادوں پر فالواپ کیا جائے۔

امیر العظیم

مزید : صفحہ اول