بزدار حکومت آج غریبوں کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کریگی

بزدار حکومت آج غریبوں کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تجزیہ،ایثار رانا

آنے والے دنوں میں لاہور کو لاک ڈاؤن کرنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔ہمیں ذہنی طور پر تیار رہنا چاہیے نیم لاک ڈاؤن کی سی صورت حال سے ہم اس وقت بھی دوچار ہیں۔شہر سنسان،دفاتر بند،پارک ویران ہر طرف ایک نامعلوم خوف کی فضاء ہے۔من حیث القوم یہ ایک امتحان کی گھڑی ہے لیکن اس ساری صورتحال میں اصل امتحان غریب کا ہے۔نیم لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار وں،فیکٹریوں،کارخانوں،ہوٹلوں،فٹ پاتھوں پر کام کرنے والے افراد ایک خوفناک بحران سے گزر رہے ہیں۔اگر یہ صورتحال زیادہ دن چلی اور جو لگ رہا ہے کہ چلے گی تو یہ طبقہ کو روز کی بنیاد پر کماتا اور کھاتا ہے مر کے رہ جائے گا۔سندھ حکومت اپنے شہروں میں اس موذی مرض سے نبرد آزما ہے۔سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا وقت نہیں۔یہ سندھ،پنجاب،کے پی کے یا بلوچستان کا مسئلہ نہیں پوری وقم پر امتحان کی گھڑی ہے۔اس کا ہم سب نے مل کر مقابلہ کرنا ہے آج کسی وقت عثمان بزدار حکومت ایک بڑے ریلیف کا اعلان کرنے جا رہی ہے۔یہ پیکج لاک ڈاؤن سے شدید متاثر ہونے والے غریبوں کیلئے ہو گا۔اس پیکج میں راشن،اشیاء خورد و نوش،ادویات کے ساتھ مالی مدد بھی شامل ہو گی۔آج اس کا اعلان ہو گا اس انقلابی اقدام کا سہرہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو تو جاتا ہی ہے لیکن اس کے لیے ان کی ٹیم کے دو افراد کو کریڈٹ دینا بنتا ہے۔وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اس منصوبے پر پچھلے کئی روز سے کام کر رہے تھے۔بیت المال پنجاب کے چیئرمین اعظم ملک نے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں بھرپور کردار اد کیا۔یوں فیاض الحسن چوہان کی محنت اور اعظم ملک کی معاونت نے ایک ایسا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا دیا۔اس منصوبے کی ایک خوبصورتی یہ ہے کہ اس میں بزدار حکومت بیت المال کے علاوہ پنجاب کے مخیر حضرات اور بڑے صنعتی کاروباری،چیمبر آف کامرس،ادارے بھی حصہ دار ہیں۔ہم نے ماضی میں بھی مشکل وقت پر ثابت کیا کہ کرائسس کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں،ضرورت اس بات کی ہے کہ پیکج غریبوں،ناداروں اور ضرورت مندوں تک پہنچے،یہی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور ان کی ٹیم کا امتحان ہے۔
تجزیہ ایثار رانا

مزید :

تجزیہ -