میرے گھر کے حدود میں راستے کیلئے مکان گرانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں،بلادر

میرے گھر کے حدود میں راستے کیلئے مکان گرانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں،بلادر

  



مٹہ (نمائندہ پاکستان)اثر رسوخ کے بنیاد پر میرے گھر کے حدود میں راستے کیلئے مکان گرانے کی دھمکیاں دی جارہی ہے،حکام بالا نوٹس لیں۔سائل کا فریادتفصیلات کیمطابق سوات کے تحصیل بحرین کے علاقہ کالا گرام کے رہائشی بلادر ولد مہتاب نے اہل محلہ کے ہمراہ میڈیا سے فریاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھانہ مدین پولیس بار بار میرے گھر پر اتے ہے اورراستہ بڑا کرنے کیلئے میرے پختہ مکان کو گرانے کے دھمکیاں دیتے ہے،جبکہ نا ہی راستے پر سیکشن فور لگا ہے اور نا ہی کوئی سرکاری حکم نامہ پولیس کے پاس موجود ہے،اسی طرح اس مسلئے پر میرا عدالت میں کیس بھی چل رہاہے،لیکن مخالف فریق کے با اثر ہونے کے وجہ سے پولیس مجھ پر اور میرے بچوں اور خواتین پر دباو ڈال رہے ہے،متاثرہ شخص نے کہا ہے کہ عدالت کا جو بھی فیصلہ ائے میں من وعن اس پر عمل کرونگا لیکن عدالتی فیصلے سے قبل پولیس کا بے جا تنگ کرنا نہایت ہی تکلیف کا سبب ہے،لہذا پولیس کے اعلیٰ افسران ودیگر مطالقہ ادارے تفتیش کرکے ملوث عناصر کیخلاف کاروائی کریں۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر