سرائے نورنگ میں پولیس کے ہاتھوں اشتہاری گرفتار

سرائے نورنگ میں پولیس کے ہاتھوں اشتہاری گرفتار

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تجوڑی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2017میں موٹرکارپرفائرنگ کر کے پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والے اشتہاری سمیت تین افراد گرفتارکرلئے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ایس ایچ او تجوڑی آیازخان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ان کو اطلاع ملی کہ 2017سے پانچ افراد کے قتل میں تجوڑی پولیس کومطلوب نویدزمان تجوڑی میں صفی اللہ اورامیرنوازکے ہمراہ موجود ہے جس کے بعد کاروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم نویدزما ن دوافرادسمیت گرفتارکرلیا جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکیا

مزید : پشاورصفحہ آخر