پاراچنار، بریگیڈ ئیر نجف عباس کا ٹراما سنٹر کا دورہ اور انتظامات کا جائزہ

پاراچنار، بریگیڈ ئیر نجف عباس کا ٹراما سنٹر کا دورہ اور انتظامات کا جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاراچنار(نمائندہ پاکستان) 73بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئر نجف عباس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں ٹراما سنٹر کا دورہ کیا اورآئسولیشن وارڈ میں انتظامات کا جائزہ لیا،73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار ٹراما سنٹر میں قائم آئسولیشن وارڈ کے دورے کے موقع پر میڈیا کو بتایا کہ ضلع بھر سے مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ لیبارٹری کیلئے بھجوائے گئے ہیں اور اس سلسلے میں آئسولیشن وارڈ کے قیام کے ساتھ ساتھ قرنطینہ سنٹر بھی قائم کیا گیا ہے جہاں پر بیرونی ممالک سے آنے والوں کو احتیاط کے طور پر رکھا جائے گا تاکہ ان کے خاندان اور معاشرے کے دیگر افراد کو وائرس سے محفوظ رکھا جا سکے آئسولیشن اور قرنطینہ وارڈز میں تمام تر مطلوبہ سہولیات میسر کر دی گئی ہیں جن کی لوگوں کو ضرورت ہوتی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات میں بھر پور تعاون کریں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار کے ایم ایس ڈاکٹر ناصر علی اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر ممتاز حسین نے بریگیڈیئر کو بریفنگ دی اور ہسپتال میں سہولیات کی کمی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل جاوید الیاس، اسسٹنٹ کمشنر عمر احمد خان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ بھی بریگیڈیئر کے ہمراہ تھے