سرائے نورنگ،منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام،1 گرفتار

سرائے نورنگ،منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام،1 گرفتار

  



سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان)نورنگ پولیس نے انڈس ہائی وے گنڈی چوک کے قریب کاروائی کے دوران مبینہ طور پر منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔گرفتار سمگلر کا تعلق شمالی وزیرستان شوال سے بتایا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نورنگ محمد امیرخان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اطلاع ملی کہ سردارداودولدحضرت خان سکنہ ضلع شمالی وزیرستان حال شیخ کلہ گنڈی چوک کے قریب موجود ہے اور ہاتھ میں شاپنگ بیگ ہے جس میں بڑی مقدارمیں چرس موجود ہے جو صوبہ پنجاب منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر ان کی قیادت میں پولیس نفری جائے وقوعہ پہنچی اور منشیات سمگلر کو نہایت حکمت عملی سے گرفتار کرلیا دوران تلاشی شاپنگ بیگ کے اندر چھپائی گئی 5 کلو چرس برآمدکرلی ملزم منشیات پنچاب سمگل کرنا چاہتا تھا۔ مذکورہ ملزم کے خلاف تھانہ نورنگ میں  زیر دفعہ 9D-KP-CNSA کے تحت مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی۔دریں اثناء ضلعی پولیس سربراہ عبدالروف بابرقیصرانی نے منشیات سمگلنگ کو ناکام بنانے اورملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او نورنگ امیرخان اور پولیس کی کارکردگی کوسراہا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر