ہنگو میں دفعہ 144 کا نفاذ،تعلیمی ادارے بند

ہنگو میں دفعہ 144 کا نفاذ،تعلیمی ادارے بند

  



ہنگو(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر ضلع اورکزئی واصل خان خٹک نے ہنگو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اورکزئی میں کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر دفعہ144نافذ کیا گیا ہے جس کے تحت تمام مدارس، تعلیمی اداروں کوتا حکم ثانی بند کیا گیا ہے اور تمام ہسپتالوں میں جنرل او پی ڈیز، تمام حجام کی دکانوں، تمام ریسٹورنٹ، گیدرنگ پر پابندی لگا دئی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع اورکزئی کے علاقوں کریز، کلایہ، مشتی میلہ، غلجو میں آئسولیشن وارڈز قائم کر دئیے گئے ہیں جبکہ تما م سیاسی اجتماعات اور سیاحتی مقامات پر تاحکم ثانی پابندی لگا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نہ ڈریں احتیاطی تدابیر اختیار کریں احتیاطی تدابیر سے ہی ہم اس وباء کا مقابلہ کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع اورکزئی میں کوئی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس نہیں ہے تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر صوبائی حکومت کے ہدایت پر یہ حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ اس موذی وائرس کا پہلے ہی سے روک تھام ہو۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں اپنے اور اپنے خاندان بال بچوں کی مستقبل اور زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر