وفاقی حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے،نوٹیفیکیشن جاری

  وفاقی حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے،نوٹیفیکیشن جاری

  



اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے متعدد افسران کو ترقیاں دے کر ان کی تقرری و تبادلے کر دیئے۔اسٹیبلشمنٹ کے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر انیلہ سلیمان کو نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کوگریڈ 20میں ترقی دیتے ہوئے این ایس پی پی میں ہی دوبارہ تعینات کرنے کے احکامات دیدیئے، ڈاکٹر نعیم رؤف کو گریڈ20میں ترقی دے کر مستقل بنیادوں پر جوائنٹ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔احمد عزیز تارڑ کو گریڈ 19سے 20 میں ترقی دے کر مستقل بنیادوں پر ان کی خدمات حکومت پنجاب کے سپرد کردی گئی ہیں جبکہ دوسری جانب طارق عباس قریشی جو کہ گوجرانوالہ میں آر پی او کی خدمات سرانجام دے رہے تھے،انہیں حکومت پنجاب میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں بھیج دیا گیا ہے۔محمد ریاض نذیر جو کہ لاہور میں بطور انسپکٹر جنرل آف پولیس تعینات تھے انہیں فوری طور پر آر پی او گوجرانوالہ کا عہدہ دے کر بھیجا گیا ہے۔ادھرگریڈ21کے آفیسر ڈاکٹر مسعود اختر چوہدری کوجو بطور ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ گروپ تھے، انہیں ایڈیشنل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نیمذکورہ افسران کی ترقی و تبادلوں کا نوٹیفیکیشن گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے سمری کی منظوری لینے کے بعد جاری کیا۔(ظفر ملک)

مزید : پشاورصفحہ آخر