ترقی و تبادلے سوات پولیس کا محفل موسیقی پر چھاپہ متعدد افراد گرفتار

ترقی و تبادلے سوات پولیس کا محفل موسیقی پر چھاپہ متعدد افراد گرفتار

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)موجودہ حالات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کے جانب سے دفعہ 144کا نفاذ کیا گیا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے محفل موسیقی کے ویڈیو پر ایکشن، تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے تحت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع سوات میں دفعہ 144کا نفاذ کیا گیا ہے، جس میں شادی بیاہ کی تقریبات، مجالس کا انعقاد و دیگر اجتماعی پروگرامز پر پابندی عائد کی گئی ہے، گزشتہ روز سوشل میڈیا پر موسیقی کا ایک ویڈیو وائرل ہوا، ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے فوری طور پر پروگرام کو بند کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، جس پر کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی اْو اکبر شنواری، ایس ایچ اْو گل شید خان نے موسیقی کی محفل پر چھاپہ مار کر مالک مکان عباس ولد عیسیٰ، نعمان ولد عقل خان، فرمان اللہ ولد اعتبار گل، شاہ روان ولد اسفندیا ر، میر عالم ولد احسان اللہ، جہان عالم ولد امیر عالم اور خواجہ سرا اویس، آفریدی، فہد، عالمگیر، عاصم خان، شاہد خان اور عباس کو گرفتار کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر