سندھ حکومت کامحنت کش کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کافیصلہ
کراچی(آئی این پی)سندھ حکومت نے محنت کش و مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم دلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے رجسٹر مزدوروں کے اکاؤنٹ میں فی بچہ6 ہزار روپے جمع کرانے کی بھی منظوری دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم ومحنت سعید غنی کی زیرصدارت ورکرز ویلفیئر بورڈکی گورننگ باڈی کااجلاس ہوا،اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم کیلئے بچوں کے اخراجات ورکر ویلفیئر بورڈ ادا کرے گا،سعید غنی کا کہنا تھا کہ بچوں کواعلی تعلیم دلاکر معاشر ے میں بہترین مقام دلانا میری پارٹی کامنشورہے۔
تعلیمی اخراجات