کورونا وائرس وباء کی شکل میں پوری دنیا پرحملہ آور ہوا،طفیل انجم
رستم(نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف پشاور ریجن کے نائب صدر ممبر صوبائی اسمبلی طفیل انجم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک وباء کی صورت میں پوری دنیا کے ساتھ پاکستان میں حملہ آور ہو گیا ہے اور انتہائی تیزی کے ساتھ ملک میں مختلف اضلاع میں پھیل رہا ہے، کورونا سے گھبرانا نہیں بلکہ حکومتی احکامات اور اختیاطی تدابیر پر عمل کرکے کورونا کو ہرانا ہے، صفائی کا خیال رکھے، پبلک گیدرنگ اورسیاسی و عوامی اجتماعات سے اجتناب کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ میں میڈیا کے ذریعے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مردان میں کورونا وائرس سے متاثرہ شخص کی فوتگی پر نہایت افسوس ہے مگر عوام کو ڈرنے کی ضرورت نہیں تحریک انصاف کے مرکزی و صوبائی حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں کورونا کے97فیصد مریض صحت یاب ہو جاتے ہیں عوام کے لئے ضروری ہے کہ حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں