کرک میں اجتماع،شہریوں نے حکومتی پابندی اڑا دی، میلے کا انعقاد

کرک میں اجتماع،شہریوں نے حکومتی پابندی اڑا دی، میلے کا انعقاد

  



کرک (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں کرونا وائرس کے پیش نظر عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے لیکن خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں شہریوں نے پابندی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہفتہ وار میلے کا انعقاد کیا۔کرک کے علاقے احمد آباد میں لگائے گئے میلے میں سبزی، فروٹ اور دیگر اشیاء کے اسٹالز لگائے گئے تاہم اطلاع ملنے پر اسٹسنٹ کمشنر اور ٹی ایم او پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے۔پولیس کے مطابق میلے میں شامل افراد کو منشتر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اورہوائی فائرنگ کی گئی جبکہ شہریوں نے پولیس پرپتھراؤ کیا جس کے باعث کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو خالی کرانے کے لیے پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے۔

حکومتی پابندی

مزید : پشاورصفحہ آخر