کرونا سے لڑنے کا واحد حل آئسولیشن ہے،ترجمان سندھ حکومت
کراچی(آئی این پی)سندھ میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت کے بعد صوبائی حکومت نے ایک بار پھر عوام سے سماجی رابطے محدود کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا سے لڑنے کا واحد حل آئسولیشن ہے، لوگ 14 دن خود کو آئسولیشن میں رکھ کر اپنے اہل خانہ اور دیگر لوگوں کو اس وبا سے محفوظ رکھ سکتے ہیں،ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ویڈیوبیان میں کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے ایک شخص کی لاپرواہی سے پوری فیملی کورونا کا شکار ہوگئی، متاثرہ شخص نے اپنے سماجی رابطے منسوخ نہیں کیے تھے، محفلوں میں جاتا رہا اورمارکیٹوں میں بھی گھومتا رہا، سندھ حکومت پہلے روز سے عوام کو سماجی رابطے محدود کرنے کی درخواست کر رہی ہے۔
مرتضیٰ وہاب