سیاست اپنی شکل بگاڑ کر مخالفوں کی نقلیں اتارنے کا نام نہیں،مولابخش چانڈیو

سیاست اپنی شکل بگاڑ کر مخالفوں کی نقلیں اتارنے کا نام نہیں،مولابخش چانڈیو

  



کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کورونا سے نمٹنے کیلئے ایک قومی لائحہ عمل دیے کرایک بار پھر ثابت کیا ہے وہی ایک حقیقی قومی رہنما ہیں۔یہ ظرف بلاول بھٹو زرداری کا ہی ہے کہ وہ بحرانوں کو سیاسی مخالفوں کے خلاف استعمال نہیں کرتے۔ اپنے بیان میں سنیٹرمولابخش چانڈیو نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت اور ان کے وزراء میں نہ ایسا جذبہ ہے نہ ان کا ایسا ظرف ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاست اپنی شکل بگاڑ کر مخالفوں کی نقلیں اتارنے کا نام نہیں۔سیاست عوام دوستی اور وطن پرستی کا نام ہے۔مولابخش چانڈیونے کہاکہ ہم کسی پر کیچڑ پھینک کر یا نقلیں اتار کر سیاست کرنے والی جماعت نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک و قوم کا مفاد اسی میں ہے کہ سب کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہو جائیں،ہم اپنے چیئرمین کی دی ہوئی پالیسی لائن پر عمل کرتے ہوئے عوام میں کورونا سے نمٹنے کا شعور اجاگر کریں گے۔ مولابخش چانڈیونے کہاکہ سیاست تو کریں گے مگر ہماری اولیت قوم کو اس وبا سے نجات دلوانا ہے۔

مولا بخش چانڈیو

مزید : پشاورصفحہ آخر