لوئر دیر،ضلع کے 6 مقامات پر قرنطینہ سنٹرز قائم

لوئر دیر،ضلع کے 6 مقامات پر قرنطینہ سنٹرز قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لوئر دیر(نمائندہ خصوصی) کوروناوائرس،محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ لوئر دیرنے ضلع 6مقامات پر قرنطینہ سنٹرز کا قیام عمل میں لانے سمیت ضلع کے انٹری پوائنٹ پر سکیننگ کا بھی بندوبست کر دیا گیا ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سعادت حسن نے ضلع دیر پائین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر ضلع میں وائرس کی روک تھام اور احتیاطی تدابیر کیلئے محکمہ صحت کو تمام تیاریاں مکمل کرنے سمیت حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر عمل درامد کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہے اس سلسلے میں انھوں نے ضلع کے انٹری پوائنٹ چکدرہ پل،جاپان پل تودہ چینہ،شموزی،باڈوان پل اور میاں کلے کے مقامات پر مسافروں کی سکیننگ جبکہ گل آباد،خال،ملاکنڈ یونیورسٹی،جندول ماڈل سکول،تالاش اور ٹیکنیکل کالج خیمہ(بلامبٹ) میں ممکنہ مریضوں کیلئے قرنطینہ سنٹر کا قیام بھی عمل میں لانے کی احکامات جاری کر دئے ہیں انھوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کورونا وائرس سے متعلق حفاظتی اور آگاہی اقدامات کے حوالے سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اور عوام کی صحت پر کسی قسم کی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا جبکہ عوام کی تعاون کے بغیر وائرس کا خاتمہ ممکن نہیں دریں اثناء ڈی ایچ او ڈاکٹر شوکت علی اور کورونا وائرس کے فوکل پرسن ای پی ائی کوارڈنیٹر ڈاکٹر ارشادعلی روغانی نے بتایا کہ ضلع لوئر دیر میں ممکنہ کورونا وائرس کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہے جبکہ اللہ کی فضل وکرم سے ابھی ضلع میں کوئی بھی مصدقہ کیس سامنے نہیں ایا تاہم محکمہ صحت لوئر دیر نے عوام میں حفاظتی اقدامات اور آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر عمل درامد میں تعاون کریں تاکہ یہ اس وباء سے نجات مل سکے،انھوں نے عوام سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ افوہوں پر کان نہ دھریں