مشیر انفارمیشن ضیاء اللہ بنگش کا ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہاٹ کا دورہ

مشیر انفارمیشن ضیاء اللہ بنگش کا ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہاٹ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)ملک کے دوسرے حصوں کی طرح کوہاٹ میں بھی کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈی اے میں خصوصی وارڈز قائم کردیئے گئے ہیں۔اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش نے جمعہ کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے قائم وارڈز کا معائنہ کیا۔ اس موقع پرہسپتال کا متعلقہ عملہ اور پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما شفیع جان، ملک عاطف اور احسن ایاز بنگش بھی موجود تھے۔ضیاء اللہ بنگش کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں یہ خصوصی وارڈز قائم کئے گئے ہیں۔بفضل الہی اب تک کوہاٹ میں کرونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے اور اللہ کرے کہ آئندہ بھی ایسی صورت حال پیش نہ آئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پہلے ہی اس سلسلے میں کافی اقدامات اٹھا چکی ہے اور عوام بھی حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کرنے کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں جبکہ ہسپتال انتظامیہ اور دیگر عملہ بھی الرٹ ہے۔.