تخت بھائی، کورونا کے بروقت اقدامات نہ ہونے پر جانوں کا ضیا ع ہورہا ہے، محمد قاسم

تخت بھائی، کورونا کے بروقت اقدامات نہ ہونے پر جانوں کا ضیا ع ہورہا ہے، محمد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تخت بھائی (تحصیل رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا محمد قاسم نے کہاہے کہ بیرونی ممالک سے آنے والے افراد کی تشخیص نہ ہونے اور کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت کی بروقت اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم شیر گڑھ میں ختم بخاری شریف کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا امانت شاہ حقانی،سیکرٹری اطلاعات مولانا قیصر الدین،مفتی سلیم حلیمی،حافظ محمد سعید اور دیگر نے شرکت کی۔مولانا محمد قاسم نے کہاکہ کورونا وائرس سے آئے روز ہزاروں کی تعدادمیں لوگ مررہے ہیں جس سے یہ واضح ہو تا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب سے ناراض ہے۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم کو اللہ سے معافی مانگنی چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے مشکل کی اس گھڑی میں جمعیت علماء اسلام پوری قوم کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ 29مارچ کو دارالعلوم شیر گڑھ میں بخاری شریف کی تقریب کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل ہے