رستم میں کاروائی، متعدد ہوٹلز کو مکمل طور پر بند

رستم میں کاروائی، متعدد ہوٹلز کو مکمل طور پر بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم(نمائندہ پاکستان) موجودہ حالات کے پیش نظر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا رستم میں کاروائی، متعدد ہوٹلز کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں موجودہ کورونا وائر س کے روک تھام کے پیش نظر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گل نواز خان آفریدی نے تحصیل رستم میں متعدد ہوٹلوں پر چاپے مار کر نامعلوم مدت کے بند کر دیئے اور ہوٹل مالکان سختی سے وارنگ دی کہ اگر مقررہ مدت تک ہوٹل کو کھلا دیا گیا تو بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔