پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن کوھاٹ کے انتخابات مکمل

پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن کوھاٹ کے انتخابات مکمل

  



کوھاٹ (بیورو رپورٹ) پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن کوھاٹ کے انتخابات مکمل‘ ڈپٹی الیکشن کمشنر کوھاٹ عتیق احمد نے کامیاب امیدواروں کا اعلان کر دیا عمر فاروق بلا مقابلہ صدر اور حاجی عرفان الدین جنرل سیکرٹری منتخب‘ تفصیلات کے مطابق پاکستان جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن کوھاٹ کے انتخابات ڈپٹی الیکشن کمشنر کوھاٹ ڈویژن عتیق احمد کی نگرانی میں ہوئے کل 214 رائے دہندگان میں سے 158 نے حق رائے دہی استعمال کیا ایسوسی ایشن کے کل 9 نشستوں میں سے صرف تین عہدوں سینئر نائب صدر‘ ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر انتخاب ہوا جبکہ عمر فاروق بلا مقابلہ صدر‘ حسن عباس نائب صدر‘ حاجی عرفان الدین جنرل سیکرٹری‘ فرحان آفس سیکرٹری اور تصور حیات میڈیا کوارڈی نیٹر پریس سیکرٹری منتخب قرار دیئے گئے جن عہدوں پر الیکشن ہوا ان میں سینئر نائب صدر کے لیے ارشد نواز صدیقی اور عرفان میں مقابلہ ہوا ارشد نواز صدیقی 90 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے عمران طالب اور فیصل کے مابین مقابلہ ہوا فیصل 85 ووٹ کے ساتھ یہ عہدہ جیت گئے اسی طرح سپورٹس و انفارمیشن سیکرٹری کے عہدہ کے لیے طارق کو 92 ووٹ لینے پر کامیاب قرار دے دیا گیا جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر