ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا 2 ہزار کرو نا ٹیسٹ کٹس کا عطیہ

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا 2 ہزار کرو نا ٹیسٹ کٹس کا عطیہ

  



اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے ذاتی خرچ سے دو ہزار کرو نا وائرس ٹیسٹنگ کٹس منگوا لیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ٹیسٹنگ کٹس ایوان بالا کی زیر نگرانی ہسپتالوں میں تقسیم کی جائیں گی،پارلیمنٹ کے ارکان، ملازمین کو بھی ٹیسٹنگ کی سہولت میسر ہوگی،سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ کرونا کیخلاف ہم سب کو ایک ہو کر لڑنا ہے،مخیر حضرات انسانیت کی خدمت کیلئے عطیات دیں،حکومت کیساتھ ساتھ عوام کے کندھوں پر بھی بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، آج کی احتیاط کل کے افسوس سے بہتر ہے۔

ٹیسٹ کٹس

مزید : پشاورصفحہ آخر