نوشہرہ، پولیس کی کارروائی، 8کلو چرس، 2کلو ہیروئن بر آمد، میاں بیوی گرفتار

نوشہرہ، پولیس کی کارروائی، 8کلو چرس، 2کلو ہیروئن بر آمد، میاں بیوی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ (بیورورپورٹ) تھانہ اضاخیل پولیس نے لاکھوں روپے کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی موٹرکار سے08 کلوگرام چرس اور 02 کلو ہیروئن برآمدمیاں بیوی گرفتارڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار کے خصوصی احکامات پرضلع بھر میں منشیات فروشوں اور سمگل کرنے والے افراد کیخلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں خالد خان DSP پبی کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ رات کو کسی بھی وقت منشیات سمگل کی جائے گی جس پر مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کی گئی طارق خان SI بمعہ لیڈی پولیس اور دیگر نفری نے عجب باغ کے مقام پر ناکہ بندی کر دی تھی کہاس دوران ایک موٹر کار کو بغرض تلاشی روکا گیاموٹر کار نمبری 4996/LEA کی تلاشی لینے پرموٹر کار کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے اعلیٰ کوالٹی کے 08کلوگرام چرس اور 02کلوہیروئن برآمد کر لیا گیاملزمان حسنین ولد شوکت اور زوجہ حسنین ساکنان لاہور گرفتارکرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا اور دونوں میاں بیوہ ملزمان کو تھانہ اضاخیل منتقل کر دئے گئے مزید تفتیش جاری ہیں واضح رہے کہ دوران تفتیش اہم انکشافات متوقع ہیں۔