سندھ میں 5سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد

سندھ میں 5سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی) سندھ میں گاڑیوں کے اندر، سڑکوں شاہراہوں یا دیگر مقامات پر پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ مشتاق مہر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کرونا سے بچاؤ کیلئے حکومت سندھ کی ہدایات پر رضاکارانہ عمل درآمد کریں،بصورت دیگرقانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ہمیں اس وبا کیخلاف اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار انتہائی ذمہ داری سے نہ صرف ادا کرنا ہے،آئی جی سندھ نے کہاکہ عوام پر لازم ہے کہ وہ اپنی نقل و حمل کو کم سے کم رکھیں، انتہائی ضروری ہو تو عوامی جگہوں اور مقامات پر جائیں،غیر ضروری میل جول، اجتماعات اور رابطوں سے اجتناب کریں جس کا مقصد صرف اور صرف کرونا سے خود کو اپنے خاندان کواوردیگر لوگوں کو محفوط رکھنا ہے۔
آئی جی سندھ