ٓکروناکی ویکسین بنانے کیلئے 18 ماہ درکارہیں،دواساز کمپنیاں

      ٓکروناکی ویکسین بنانے کیلئے 18 ماہ درکارہیں،دواساز کمپنیاں

  



جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک)ادویہ ساز صنعت کی جانب سے یہ توقع کی جا رہی ہے کہ کرونا وائرس کی ویکسین بنانے کیلئے12 سے 18 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے کیونکہ انہوں نے مشترکہ طور پر یہ وعدہ کیا ہے کہ وہ ویکسین کی ضرورت کے مطابق دنیا بھر میں دستیابی یقینی بنائیں گے۔ ادویات انڈسٹری کے سربراہان اور بین الاقوامی فیڈریشن آف فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز اور ایسوسی ایشن نے جنیوا میں منعقدہ ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پورا اعتماد ہے کہ ٹیکنالوجی اس وبا پر غالب آئے گی۔سنوفی پیسچر فارماسیوٹیکل کمپنی کے وائس ایگزیکٹو نے کہا کہ جب آپ اس بارے میں سوچتے ہیں کہ کتنے لوگوں کو یہ ویکسین چاہیے تو یہ ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ ہمیں لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہوگا، جب تک اس ویکسین کو مارکیٹ میں رجسٹرڈ نہیں کروالیتے اس وقت تک ہمیں 12 سے 18 ماہ تک لگ سکتے ہیں۔

دواساز کمپنیاں

مزید : صفحہ اول