بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کیلئے کرونا ٹیسٹ میں نرمی

  بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کیلئے کرونا ٹیسٹ میں نرمی

  



کراچی (آئی این پی) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عارضی طورپربیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کیلئے ہیلتھ کرونا ٹیسٹ میں نرمی کردی، شرط کی نرمی کااختتامی وقت آج کی رات8بجے تک مقررکیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عارضی طورپربیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کو ہیلتھ کورونا ٹیسٹ سے استشنی دیتے ہوئے نوٹس جاری کردیا، جس کااطلاق آج سے ہوگا۔وزارت ہوابازی کے ترجمان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس کا مقصد براہ راست پروازوں کے ذریعے پاکستان آنے والے مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔براہ راست پروازوں کے ذریعے آنے والے مسافروں کیلئے کرونا وائرس کی مصدقہ رپورٹ کی فراہمی کے بغیر پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی شرط کچھ دورانیے کیلئے ختم کی گئی، شرط کی نرمی کااختتامی وقت آج صبح 5 بجے سے بڑھا کر آج کی ہی رات 8 بجے تک مقرر کر دیا گیا ہے۔ آج کے بعد بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے کرونا وائرس کی مصدقہ ٹیسٹ رپورٹ فراہم کرنا لازم ہو گا۔

سول ایوی ایشن

مزید : صفحہ اول