کورونا وائرس کی روک تھام، اہم شاہراؤں اور مارکیٹوں کی کلورین سپرے سے دھلائی کا آغاز

کورونا وائرس کی روک تھام، اہم شاہراؤں اور مارکیٹوں کی کلورین سپرے سے دھلائی ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے کورونا وائرس انتظامات کے حوالے سے شہر کی اہم شاہراؤں پر کلورین سپرے شروع کر دیا ہے۔ کلورین سپرے سے مختلف وائرس کا خاتمہ ہو گا۔ ریگل چوک، شادمان مارکیٹ، مال روڑ، بیڈن روڑ، سیکرٹریٹ روڑ اور دیگر شاہراؤں کو کلورین سپرے سے دھویا گیا۔سپرے کا مقصد مارکیٹ اور شاہراؤں سے جراثیم کا خاتمہ کرنا ہے۔کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم، ڈی سی لاہور دانش افضال نے شہر کی اہم شاہراؤں اور مارکیٹوں کا الصبح دورہ کیا۔اے ڈی سی ریونیو اصغر جوئیہ، اے سی سٹی تبریز مری اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر لاہور سیف انجم نے کہا کہ کلورین سپرے کو روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے گا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ آج سے بڑے پیمانے پر شہر کی مارکیٹوں اور دیگر شاہراؤں کو کلورین سپرے سے دھو کر جراثیم سے پاک کیا جائے گا۔ڈی سی نے مزید کہا کہ انفرادی نہیں اجتماعی کاوشوں سے ہم کورونا وائرس پر مکمل طور پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1