اے ڈی سی نے دو ماہ کی ریکوری رپورٹ جاری کر دی

اے ڈی سی نے دو ماہ کی ریکوری رپورٹ جاری کر دی

  



لاہور(اپنے نمائندے سے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے زیر التواء ریکوری کی بابت دو ماہ کی کارگردگی رپورٹ جاری کر دی، صوبائی دارالحکومت کے 9 ٹاونز کی رجسٹریشن برانچوں کے سٹاف اور افسران کی جانب سے جنوری اور فروری 2020 کی رپورٹ پیش کر دی گئی حکومتی خزانے میں جمع کروائے جانے والے ریونیو کے مطابق 2 کروڑ، 46 لاکھ 47 ہزار روپے اکھٹے کر لیے گئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک کی خصوصی توجہ اور سخت مانیٹرنگ کے نتیجے کی صورت میں ریکوری ممکن ہوئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اصغر جوئیہ نے رجسٹریشن برانچ کے سٹاف اور افسران کو شاباش دینے کے ساتھ ساتھ بقایا رقم بھی حکومتی خزانے میں جمع کروانے پر زور دیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد صفدر حسین ورک نے مارچ، اپریل کیلئے بھی سٹاف کو خصوصی ٹاسک سونپ دئیے ڈیفالٹر اور نادہندگان سے ہر صورت ریکوری کی جائے کوئی بہانہ اور عذر قبول نہیں ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1