آج تمام مذاہب اسلامی قوانین کو پسند کر رہے ہیں،سعید الحسن

  آج تمام مذاہب اسلامی قوانین کو پسند کر رہے ہیں،سعید الحسن

  



لاہو(فلم رپورٹر)صو با ئی وزیر اوقاف پنجاب پیر سعید الحسن شا ہ نے کہا ہے کہ آج پاکستان سمیت اقوام عالم کرونا وائرس سے دہشت زدہ ہے۔دنیا بھر میں مسلمانوں پر جو ظلم و ستم ہو رہا ہے اور غیور نے اپنی آنکھیں بند کئے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ستم پر آنکھیں بندکئے تماشا دیکھا ہے۔جس کی مثال مقبوضہ کشمیر،روہنگیا اوردیگر ممالک میں بسنے والے مسلمانوں پر ہونے والا ظلم ہے۔یہ آفت اسی کا نتیجہ ہے۔آج دنیا بھر کے تمام مذاہب اسلام کو بہترین مذہب قرار دے رہے ہیں اور قرآن پاک میں اللہ کی بنائی حدبندی اور قوانین کو اہمیت دے رہے ہیں۔

ہم سب مسلمانوں کو فوری طور پر اپنی غلطیوں اور بد اعمالیوں پر اللہ سے توبہ و استغفار کرتے ہوئے قرآن و سنت کے مطابق اپنی زندگی کو ڈھالنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانیوں کو کرونا وائرس سے متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کو ہمت دینا ہو گی تاکہ وہ بھی طبی اصولوں اور احتیاط پسندی کو اپنا کرجلدصحت یاب ہو سکیں یہ وائرس صرف صفائی ستھرائی اور پاکیزگی سے ہی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاہمیں اپنے گھروں میں اہل خانہ کے ہمراہ اللہ تعالی سے ہر وقت اس موذی وائرس سے نجات کے لئے دعا مانگنا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1