پنجاب سیڈ کارپوریشن میں انسداد کورونا مہم پر عملدرآمد شروع
لاہور(پ ر)وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال کی ہدایت پر منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن محمود جاوید بھٹی کی طرف سے ملازمین کو کرونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کرنے کے احکامات صادر کر دئیے ہیں اور اس حوالے سے جاری ایس او پی پر ملازمین کی حاضری پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن کے آفس کے کمروں میں دو اہلکاروں نے چھ سات اہلکاروں کا کام سنبھال لیا ہے اور اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس مشکل کی گھڑی میں ہم مزید محنت اور لگن سے کام کریں گے۔اس ضمن میں حفاظتی اقدامات پر کرونا وائرس کے حوالے سے انتظامات کر دئیے گئے اور ملازمین کے ہاتھ دھونے کے لئے ڈرم اور صابن اور سینیٹائزر مہیا کئے گئے ہیں۔
پنجاب سیڈ کارپوریشن میں ملازمین نے کثرت سے بسم اللہ اور دورد پاک کا ورد شروع کر دیا ہے تاکہ اللہ کی خوشنودی حاصل ہو سکے۔