سبزی منڈیوں کو بند کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،صدام

      سبزی منڈیوں کو بند کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،صدام

  



لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی انفارمیشن سیکرٹری آل پاکستان ایگریکلچر پروڈیوس ٹریڈرزفیڈریشن صدام اطہر خان نے کہا ہے کہ ملک بھر کی سبزی منڈیوں میں کرونا سے بچا ؤ کے حوالے سے تمام ہدایات اور انتظامات کئے جارہے ہیں۔ سبزی منڈیوں کو بند کئے جانے کی اطلاعات اور خبروں میں کوئی صداقت نہ ہے۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ ایسی خبروں پر قطعا عمل نہ کیا جائے۔

  اور نہ ہی ایسے عناصر کو سنجید ہ لیا جائے۔ سبزی وفروٹ منڈیاں اپنے معمول کے مطابق کھلی ہیں اور کاروبار اسی طر ح جاری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1