مزدور طبقات کے تمام مسائل حل کریں گے،انصر مجید خان

  مزدور طبقات کے تمام مسائل حل کریں گے،انصر مجید خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیرمحنت وانسانی وسائل انصرمجیدخان کی اپنے دفترمیں مزدور رہنماؤں راجہ شبیر، امین ذکی، چوہدری اشرف، چوہدری یعقوب، حنیف رامے اورعرفان علوی کے ساتھ ملاقات۔صوبائی وزیرنے مزدور رہنماؤں کی درخواستوں پرموقع پراحکامات جاری کئے۔ انصر مجیدخان نے کہا کہ کارکنوں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائیں گے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مشتبہ افرادکیلئے آئیسولیشن رومزقائم ہیں۔محکمہ کی جانب سے ملتان کی ایک ہزارکمروں پرمشتمل لیبرکالونی کوکوروناوائراس سے متاثرہ مریضوں کیلئے فوری خالی کردیاگیاہے۔

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں مزدوروں کے پچاس ہزاربچوں کومفت تعلیم کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ انہو ں نے مذید کہا کہ کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے تمام ادارے مل کرکوشش کررہے ہیں
انصر مجید