پی پی کا ہر جیالا کورونا آگاہی مہم میں شرکت کریگا،عزیز الرحمن چن

  پی پی کا ہر جیالا کورونا آگاہی مہم میں شرکت کریگا،عزیز الرحمن چن

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا ہر جیالا کورونا سے متعلق آگاہی مہم میں بھرپور شرکت کرے گا۔ موجودہ صورت حال میں کورونا وائرس کیخلاف آگاہی مہم وقت کی ضرورت ہے اور ان ہنگامی حالات میں پیپلز پارٹی قوم کو تنہا نہیں چھوڑے گی یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر طبقہ کومتحد ہونا ہو گا۔

کر اس خطرناک وبا کیخلاف اپنا کردار ادا کرے آج پوری دنیا میں ہیلتھ سکیورٹی اولین ترجیح بن چکی ہے اس لئے پاکستان میں اس پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے اس لئے پاکستان پیپلز پارٹی نے پیپلز ہیلتھ کئیرمہم کا آغاز کر دیا ہے پیپلز پارٹی نے عہدیداروں اور کارکنوں کو کورونا کے بارے ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ اور اس سلسلہ میں کارکنوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ مشتبہ افراد کی مدد اور غریب لوگوں کی خوراک، سینیائٹرز، ماسک وغیرہ کیلئے ممکنہ خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1