حکومت نے انتقامی کارروائیوں کے سوا کچھ نہیں کیا،اشرف بھٹی

حکومت نے انتقامی کارروائیوں کے سوا کچھ نہیں کیا،اشرف بھٹی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پہلے ہی تبدیلی سرکار کی وجہ سے ملک میں مہنگائی،بے روزگاری اور غربت کا دور چل رہا تھا اور اب عوام کو معاشی طور پر مارنے کے لئے ان سے کورونا وائرس پر قابو نہیں پا یا جارہا ہے۔

اس حکومت کی پالیسوں کی وجہ سے عوام کا سلیکٹڈ عمران نیازی کی حکومت سے اعتماد اٹھ گیا۔ انہوں نے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے سوا کوئی کام نہیں کیا ہے حکمرانوں کی نا اہلی اور نالائقیوں کی وجہ سے امن و امان کی صورت حال کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کا بھی برا حال ہے،آئی ایم ایف نے پاکستان کو معاشی خود مختاری سے محروم کردیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1