شالا مار ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، لاکھوں روپے جرمانہ

      شالا مار ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، لاکھوں روپے جرمانہ

  



لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایات پر لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری، اسی سلسلے میں ایسٹرن سرکل کی شالامار ڈویژن کے زیرِانتظام بلال کالونی سب ڈویژن کے اچھو گل، تلواڑا، جنڈیالا، شریف پورہ اور بھسین کے علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کومبنگ آ پریشن کے دوران ڈائریکٹر سپلائی سے چلائے جانے والے 2زرعی ٹیوب ویل پکڑ لئے۔اس کے علاوہ12ڈائریکٹ سپلائی، 3میٹر ٹیمپرڈ سے بجلی چوری کی جارہی تھی۔ آپریشن کے دوران ان سب کے کنکشن منقطع کر کے 375,000یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ تمام پکڑے جانے والے بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں۔ایس ڈی او بلال کالونی سراج الدین کاکڑ نے بجلی چوری کے روک تھام کے لئے ٹیوب ویلوں کے ٹرانسفارمرز کے ایل ٹی بشز کو پوسٹل آرڈر سے سیکیور کروایااور میٹرز کو سیکیورٹی سلپ سے محفوظ کیا گیا۔جبکہ متعدد ڈومیسٹک میٹرز کو ایل ٹی پولز پر شفٹ کیا گیا۔

ایس ای رشید احمد خان نے آپریشن کا جائزہ لیا ایکسئین شالامار عامر نوازاور ایس ڈی او بلال کالونی سراج الدین کاکڑ بھی موجود تھے

مزید : میٹروپولیٹن 1