وہاڑی کے سابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر رانا خالد فاروق کی اہلیہ سپرد خاک

وہاڑی کے سابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر رانا خالد فاروق کی اہلیہ سپرد خاک

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر وہاڑی ریٹائرڈ رانا خالد فاروق کی اہلیہ کنیز فاطمہ انتقال کرگئیں، ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز جامعہ مسجد ماڈل ٹاؤن ایچ بلاک میں اداکی گئی۔ نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں شہر کی مختلف شخصیات نے شرکت کی،بعد ازاں انہیں ماڈل ٹاؤن کے مقامی قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحومہ کی رسم قل آج صبح جامع مسجد ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن میں ادا کی جائے گی، مرحومہ سروسز ہسپتال کے چیف سینٹری انسپکٹررانا اختر یعقوب کی ممانی ڈپٹی ڈائریکٹر رانا اسد اور لیکچرار سیف اللہ کی والدہ تھیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1