نسل نو کو سماجی برائیوں سے بچانے کیلئے اقدمات ناگزیر،عبدالمنان

نسل نو کو سماجی برائیوں سے بچانے کیلئے اقدمات ناگزیر،عبدالمنان

  



لاہور(سٹی رپورٹر) ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسویسی ایشن (ر)لاہور کے مرکزی چیئرمین شیخ عبدالمنان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کم سن بچوں اور بچیوں کے ساتھ بد اخلاقی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات اور بچوں میں آگہی مہم ہر ذمہ دار پاکستانی کا فرض اولین ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ نسلِ نو کو دور جدید میں سماجی برائیوں اور معاشرتی ناسوروں سے بچانے کیلئے حفاظتی معلومات مہیا کرنا والدین کی ذمہ داری ہے۔

اور معاشرے میں بسنے والے ہر صاحب شعور کا فرض ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1