انسداد کورونا مہم،کالاشاہ کا کو سنٹر میں ضلعی افسران کی ڈیوٹیاں

انسداد کورونا مہم،کالاشاہ کا کو سنٹر میں ضلعی افسران کی ڈیوٹیاں

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کورونا وائرس کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف، کالا شاہ کاکو میں قائم سنٹر میں افسران و ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں۔ ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ چار شفٹس میں افسران و ملازمین اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دیں گے۔پہلی شفٹ صبح 08 بجے سے شروع ہو کر دوپہر 2 بجے تک، دوسری شفٹ دوپہر 02 بجے سے شروع ہو کر رات 08، تیسری شفٹ رات 08 بجے سے شروع ہو کر رات کے 02 جبکہ چوتھی شفٹ رات 02 بجے شروع ہو کر اگلی صبح 08 بجے تک جاری رہے گی۔پہلی شفٹ کے انچارج اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر شاہد عباس کاٹھیا ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1