کرونا کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہو کر رہ گئی،اورنگزیب برکی

    کرونا کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہو کر رہ گئی،اورنگزیب برکی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و سابق صوبائی سیکرٹری فنانس اورنگزیب برکی نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی نااہلی اور کورونا وائرس کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہو کر رہ گئی اندرون اور بیرون ممالک فضائی آپریشن بری طرح متاثر سٹاک مارکیٹ ہفتے میں کئی بار کریش ہوچکی حکمران پہلے لنگر خانوں اور اب قرنطنیہ میں قوم کو اکٹھا کرنے کی پالیسیوں پرگامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ عمران خان نیازی اس وقت ریاست پاکستان پر کسی عزاب سے کم نہیں۔ قوم سے بطور وزیراعظم خطاب مایوس کن اور بے نتیجہ تھا جس میں کورونا جیسے مسئلے پر بھی قوم کو دھوکے میں رکھا۔

حکمران کورونا وائرس سے بچاو کیلئے حفاظتی اقدامات کی بجائے اپنا سارا فوکس مخالف ممبرران اسمبلیوں کی وفاداریوں تبدیل کرنے میں مصروف کئے ہوئے ہیں۔ حکومتی انتقامی کارروائیاں پیپلز پارٹی اور اسکی قیادت کو عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے سے نہیں روک سکتیں۔ کورونا وائرس کیخلاف حکومت کے اب تک کیے جانیوالے اقدامات ناکافی ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال نے کورونا وائرس کیخلاف حکومتی تیاری اور سنجیدگی کو بے نقاب کر دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1