حکمرانوں کی غفلت کی سزا عوام بھگت رہے ہیں،فائق شاہ

  حکمرانوں کی غفلت کی سزا عوام بھگت رہے ہیں،فائق شاہ

  



لاہور (پ ر)امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے مرکزی عہدیدارن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کورومتاثرین کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے، تفتان سے خیبر پختونخوا تک حکومت کی غفلتیں نمایاں ہیں جن کی سزا عوام اور پورا پاکستان بھگت رہا ہے، اْنہوں نے کہا کہ مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور ادویات کی منہ بولی قیمتیں وصول کرنا، عوام کیلئے وبال جان بن چکا ہے۔

، وزیر اعظم صرف باتیں کرتے ہیں زمینی حقائق ناکامیوں اور غفلتوں سے بھرے پڑے ہیں،محمد فائق شاہ نے کہا کہ عالمی اداروں کی امداد اور پٹرول کی قیمتوں کی کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک منتقل کیا جائے، ورنہ خوراک کی قلت، قحط اور بھوک و افلاس سے زیادہ اموات ہوں گی عوامی سطح پر صحت کی سہولتیں ہر جگہ پہنچائی جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1