مانگا منڈی،رشید ٹاؤن جوہڑ میں تبدیل،بیماریوں میں اضافہ

مانگا منڈی،رشید ٹاؤن جوہڑ میں تبدیل،بیماریوں میں اضافہ

  



مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)یوسی 266کیہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی رشید ٹاؤن گندے پانی میں ڈوب گئی، شہریوں نے سنیٹری انسپکٹر شہزاد بھٹی سے نکاسی کا مطالبہ کیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے سب کچھ کر لیا ہے کہ میرے بس کا کام نہیں ہے مین نالے بند ہیں۔ علامہ اقبال ٹاؤن کے ٹی ایم او سرکاری مشینری کے ذریعے سیوریخ کا نظام درست کر سکتے ہیں۔مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنما شیخ محمد سعید آئل ملز والے،چوہدری محمد عاشق،محمد اشرف نے اے سی رائیونڈ عدنان رشید اور علامہ اقبال ٹاؤن کے ٹی ایم او اور انتظامیہ سے گندے پانی کی نکاسی کیلئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق گنداپانی گھروں میں داخل ہونے سے کئی موذی بیماریاں پھیل رہی ہیں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں نمازیوں کو مسجد جانے میں بھی بہت پریشانی کا سامنا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1