محکمہ بجلی کے کنٹریکٹ ملازمین کو جلد مستقل کر دیں گے،عرفان علی

محکمہ بجلی کے کنٹریکٹ ملازمین کو جلد مستقل کر دیں گے،عرفان علی

  



لاہور(پ ر)محکمہ بجلی کے ساڑھے تیرہ ہزار کنٹریکٹ پر بھرتی شدہ اسسٹنٹ لائن مین، میٹر ریڈ ر، لائن سپرنٹنڈنٹ، کلرک، ایس ایس او، اے ایس اے، جونیئر کلرکوں ودیگر ملازمین کو اْن کی استعداد کے مطابق جلد ریگولر کرنے کے احکامات کا اجراء کر دیاجائے گا محکمہ بجلی میں سٹاف کی شدید کمی کو پورا کرنے کے لئے نئی آسامیوں پر اہلیت کی بنیاد پر بھرتی جلد مکمل کی جائے گی تاکہ کارکردگی متاثر نہ ہو یہ یقین دہانی وفاقی سیکرٹری برائے توانائی عرفان علی نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے نمائندگان سے باہمی ملاقات میں کی یونین کے وفد کی قیادت بزرگ مزدور راہنماء خورشیداحمد جنرل سیکرٹری نے کی جبکہ نوشیر خان نائب صدر، جاوید بلوچ، محمد عمران بھی وفد کا حصہ تھے وفاقی سیکرٹری برائے توانائی نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ کام پر کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرائیں اْنہوں نے اعلان کیا کہ حکومت محکمہ بجلی کے ڈیوٹی پر شہید کارکنوں کے خاندان کی بہبود کے لئے شہداء کے بہبود کا ڈائریکٹوریٹ قومی سطح پر قائم کیا ہے یونین ہذا کے وفد نے کارکنوں کی بہبود کے لئے ان فیصلوں پر شکریہ ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1