ڈی جی ماحولیات نے غیر قانونی تبادلے منسوخ کر دیے

ڈی جی ماحولیات نے غیر قانونی تبادلے منسوخ کر دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ ماحول پنجاب تنویر وڑائچ نے ڈائریکٹر اے اینڈ ایم کی جانب سے ای پی اے کے 16 افسران کے تبادلے منسوخ کر نے کے احکامات جاری کر دیے اور افسران کو انکے عہدوں پر کام جاری رکھنے کا حکم دیدیا، تفصیلات کے مطابق افسران و ملازمین کے دور دراز علاقوں میں تبادلے کئے گئے تھے اس کے لیے نہ قانونی تقاضے پورے کئے گئے نہ ہی ڈی جی ماحولیات کو اعتماد میں لیا۔۔ واضح رہے کہ ڈائریکٹر اے اینڈ ایم کے خلاف نیب میں انکوئری چل رہی ہے اور کرپشن کے حوالے سے ڈی جی کو بھی لوگوں کی درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔